لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمنٰ بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدا خوفی اور توبہ حقیقی مسلمان کی پہچان اور اسے سچا مومن بناتی ہے۔ اس سے دنیاوی زندگی میں جو بھی قدم اٹھاتا ہے اور اس سے جو بھی عمل سرزد ہوتا ہے وہ اﷲ کی رضا اور خوشنودی کے حصول کیلئے ہوتا ہے جب ہمارے پیارے نبیؐ کا فرمان کہ ’’اﷲ کی قسم بے شک میں دن میں ستر سے زیادہ مرتبہ اﷲ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور توبہ کے ذریعے اس کی طرف رجوع کرتا ہوں‘‘ تو باقی کیا رہ جاتا ہے خدا خوفی احکام الٰہی پر عمل پیرا ہونے کے لئے خود بخود آمادہ کرتی ہے اور مسلمان کی شخصیت نکھر جاتی ہے کیونکہ خدا خوفی برائی سے بچا کر کامیابی سے ہمکنار کرتی ہے۔ خدا خوفی یہ ہے کہ انسان تنہائی میں اپنے خالق حقیقی کے حضور سجدہ ریز ہو کر اپنے آنسوؤں کے ذریعے ندامت اور شرمندگی کا اظہار کرے۔