لاہور(کامرس رپورٹر)برآمد ی پراڈکٹس میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور برآمدات ہماری معیشت کی لائف لائن ہیں۔ چمڑے، قالین، چاول اور حلال گوشت وغیرہ سمیت بہت سے شعبوں کو عالمی برآمدی منڈی میں اپنا حصہ بڑھانے کے لئے سہولیات اور ترغیب دینے کی ضرورت ہے۔ہمیں درآمد کنندگان کو فراموش نہیں کرنا چاہئے کیونکہ وہ ملک کے ضروریات تقاضوں کو بھی پورا کررہے ہیں۔یہ بات لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں طارق مصباح نے جمعہ کے روز لاہور چیمبر کے ایف ایم 98.6 پر اپنے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہی۔لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ تاجروں کے معمولی کام جلد کئے جانے چاہئیں۔ان تمام چیزوں کو دیکھتے ہوئے لاہور چیمبر نے یہ فیصلہ کیا ہے باقی ماندہ سرکاری محکموں، دفاتر جو ابھی تک یہاں نہیں آئے کو لاہور چیمبر میں لایا جائے گا۔