فرض شناس ڈاکٹرز معاشرے میں  عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں: ڈاکٹر صلاح الدین عربی 

رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی) شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال کے آئی ڈیپارٹمنٹ کے ایچ اوڈی پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین عربی نے کہا ہے کہ ذمہ دار اورفرض شناس ڈاکٹرز معاشرے میں بھی عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر حافظ محمد عثمان اختر کی  خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ورلڈسائیٹ ڈے کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں ڈاکٹر حافظ محمدعثمان اختر کو انکی خدمات کے اعتراف میں گلدستہ پیش کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن