حضرو( نمائندہ نوائے وقت ) سابق وفاقی وزیر سنیئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب شیخ آفتاب احمدنے کہا ہے کہ اپوزیشن کا ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہونا عوام کی آواز ہے عوام اب اس ناکام حکومت سے تنگ آچکی ہے مہنگائی ،بد امنی اور انتقامی کاروائیوں کے سواتحریک انصاف کی حکومت نے کچھ نہیں دیا آئے روز مسلم لیگ (ن) کے ارکان کے خلاف انتقامی کاروائیاں جاری ہیں تحریک انصاف کی حکومت اب بوکھلاہٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے وہ چاہتی ہے کہ ساری اپوزیشن جیلوں میں چلی جائے اور ان کی جو مرضی ہے وہ کر لیں لیکن ایسا نہیں ہوتا عوام مزید مہنگائی کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتی ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر ڈاکٹر محمد اشرف بٹ ،حاجی احسان خان ،حاجی ابرار ،طلال اشرف بٹ کے علاوہ دیگر موجود تھے شیخ آفتاب احمدنے کہاکہ ہمار جینا مرنا مسلم لیگ (ن) کیساتھ ہے اس سے قبل بھی مسلم لیگ (ن) کے راہنمائوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں کی گئی لیکن ہم اپنی جگہ ثابت قدم رہے اور میاں نواز شریف کا ساتھ مشکل وقت بھی نہیں چھوڑا تحریک انصاف کی حکومت جو انتقامی کاروائیاں کر رہی ہیں مسلم لیگ (ن) کے شیر ان انتقامی کاروائیوں سے گھبرانے والی نہیں انہوںنے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ حکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگی عوام کے سامنے آگئی ہے لیکن ابھی تک ان ڈھائی سالوں میں عوام کو ایک روپے کا ریلیف بھی نہیں دیا صرف تقریروں سے عوام خوش نہیں ہوتی مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھرکر دیا غریب عوام دیہاڑی دار طبقہ اب اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی پوری نہیں کر سکتا جبکہ حکومتی نمائندے عوام کو نہ گھبرانے کی نصیحتیں کر رہی ہیں انہوںنے کہا کہ اپوزیشن قائدین کی اہم اجلاس جاری ہیں جو بھی قائدین کی طرف سے کال ملی لیبک کہتے ہوئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے عوامی حقوق اور ان کے تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہیں او رکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔
اپوزیشن کا ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہونا خوش آئند ہے ، شیخ آفتاب
Oct 10, 2020