شجاع آباد (نمائندہ خصوصی)کمالیہ کا رہائشی خالد محمود جعلسازی کے ذریعے تعویز گنڈوں کے نام پر شہریوں سے پیسے وصول کرتا تھا گزشتہ روز جعلی پیر ریلوے گیٹ کے رہائشیوں کے ہتھے چڑھ گیا جنہوں نے چھترول کے بعد جعلی پیر کو حوالے پولیس کردیا، پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے ملزم کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔