ملتان (نمائندہ نوائے وقت) رکن صوبائی اسمبلی ظہیر الدین خان علیزئی نے کہا ہے کہ حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے اپوزیشن ووٹ کو عزت دینے پر بضد ہے جبکہ تحریک انصاف ووٹر کو عزت دو کے اصول پر عمل پیراء ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر آنیوالے یونین کونسل نمبر 3 شاداب کالونی کے نمائند وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر حسن خان علیزئی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت نقشبند کالونی سمیت حلقہ کے متعدد علاقوں سیوریج کی نئی لائنیں بچھانے سمیت ٹف ٹائلز لگانے کا کام جاری ہے تاہم حلقہ کے عوام بلاتفریق اپنے مسائل کے حل کے لئے رابطہ کرسکتے ہیں ہمارے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں بحیثیت ایم پی اے کسی کو مایوس نہیں کروں گا وفد کے ممبران محمد کاشف، مدثر خان، حق نواز، فہیم لاشاری، محمد ریاض، حبیب شاہ، محمد افضل، شیخ ارسلان، ندیم، قاری شکیل اور دیگر نے اپنے علاقہ میں مسائل بارے آگاہ کیا ۔