پالیسی ایکشنز کا بہتر تجزیہ، سی سی پی، ایس ڈی پی آئی کے مابین مفاہمتی یادداشت 

Oct 10, 2020

 اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) اور ایس ڈی پی آئی کے مابین پالیسی ایکشنز کے بہتر تجزیہ اور کمپیٹیشن مخالف سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے مفاہمتی یاداشت طے پا گئی ہے  جس پر سی سی پی کی چیئر پرسن راحت کونین حسن اور ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے دستخظ کئے۔سی سی پی ہیڈ آفس میں منعقدہ اس تقریب میں سی سی پی ممبران شائستہ بانو ، مجتبی احمد لودھی کے علاوہ دونوں اداروں کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔دونوں اداروں کے مابین طے پانے والے ایم او یو کا بنیادی مقصد معلومات کے تبادلے کا ایسا فریم ورک بنانا ہے جو سی سی پی اور ایس ڈی پی آئی کو اپنے فرائض کی ادائیگی میں معاونت کر سکے اور کمپیٹیشن مخالف سرگرمیوں سے بچائو کے لئے مشترکہ کاوشوں کو یقینی بنایا جا سکے۔ایس ڈی پی آئی کو پاکستان میں نمبر 1پالیسی ریسرچ تھنک ٹینک کا درجہ حاصل ہے اور سی سی پی کمپیٹیشن مخالف سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے ایس ڈی پی آئی کی مطبوعات اور ریسرچ سے فائدہ اٹھا سکے گا۔ اور دونوں ادارے مشترکہ کاوش سے اہم معاشی سیکٹرز میں نئی ریسرچ بھی کریں گے۔ایم او یو کے تحت سی سی پی اور اایس ڈی پی آئی کے حکام کے تربیتی کورس اورٹریننگ پر بھی اتفاق کیا گیا۔مزید براں دونوں ادارے اپنے افسران کی صلاحیت میں اضافے کے لئے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ شراکت اور تعلقات کو وسیع کریں گے۔اس موقع پر چیئر پرسن سی سی پی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ڈی پی آئی نے اس ایم او یو کو دونوں اداروں اور سٹیک ہولڈرز کے لئے بہت مفید قرار دیا.

مزیدخبریں