ملتان(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سابق آسٹریلین کرکٹر و کمنٹیٹر ڈین جونز کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد سوشل میڈیا پر ڈین جونز کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔گزشتہ روز سابق آسٹریلوی کرکٹر و کمنٹیٹر ڈین جونز کی آخری رسومات ادا کی گئیں، اس موقع پر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ‘ڈین جونز ایک ایسے عظیم انسان تھے جو‘سٹینڈنگ اوویشن’کے مستحق تھے یعنی لوگ کھڑے ہوکر اُن کا استقبال کریں۔
وسیم اکرم نے جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ‘ڈین جونز ہم یہاں آپ کے لیے ہمیشہ کھڑے ہیں۔
ڈین جونز عظیم انسان تھے، وسیم اکرم
Oct 10, 2020