آئندہ کسی بھی انتخاب میں جھرلو نہیں پھرنے دیں گے‘ شیخ محمد شاہجہاں

کراچی(نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے سابق سینئر نائب صد اور کراچی کے حلقے NA-243  سے مسلم لیگ(ن) کے  امیدوارحاجی شیخ محمد شاہجہاں نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام شہر قائد کو آگ اور خون کے کھیل سے نجات دلانے والے میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شہر قائد کے عوام کراچی کی روشنیاں، صنعتیں اور تجارت کو نئی زندگی بخشنے والے نواز شریف کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو دوبارہ اپنا گھنائونا کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما نے محترمہ مریم نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں شرکت کے بعد کراچی میں پارٹی رہنمائوں اور ہمدردوں اقبال خاکسار، عبد الرشید شیخ، مسعود الرحمن بچو، ڈاکٹر پروفیسر مسعود کاظمی، افضل بلوچ، غلام محمد آرائیں، شیخ محمدسراج،محمد خورشید ودیگر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) وفاق میں حکومت بنائے گی ۔

ای پیپر دی نیشن