دشمنان ختم نبوتؐ کیخلاف آخری سانس تک جدوجہد کرینگے۔ علامہ اختر محمدی

کراچی(نیوز رپورٹر) اتحاد ملت ختم نبوتؐ فورم پاکستان کی سرپرست کمیٹی کے رکن علامہ اختر محمدی نے کہا ہے کہ دشمنان ختم نبوتؐ کے خلاف آخری سانس تک جدوجہد کریں گے وہ اپنی رہائشگاہ بلدیہ ٹاؤن میں فورم کے مرکزی کنوینرعلامہ سردار مرتضیٰ خان رحمانی، محمد اسلم خان فاروقی کے ہمراہ میڈیا سے خصوصی گفتگو کررہے تھے علامہ اختر محمدی نے کہا کہ تعلیمات اسلامی سے پتا چلتا ہے کہ ختم نبوتؐ  کا تحفظ مسلمانوں کی دینی ذمہ داری ہے جس کی ادائیگی ہر مسلمان پر لازم ہے چنانچہ تعلیمات اسلامی کی روشنی میں دشمنان ختم نبوتؐ کی سر کوبی کے لئے دینی جذبے کے ساتھ بھرپور میدان میں نکلنے کی ضرورت ہے چونکہ ختم نبوتؐ کے دشمن تیزی سے سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

ای پیپر دی نیشن