رحیم یارخان (کرائم رپورٹر)موضع کھڈالی کے رہائشی پٹھان نے پولیس کو اپنی شکایت میں بیان کیا کہ ملزمان کریم بخش وغیرہ نے اسکے بھائی سجاع پر کارو کاری کا الزام لگایا ہے ، گزشتہ روز وہ واپنے والد نبی بخش اور بیوی آمنہ کے ساتھ گھر پر موجود تھا کہ اسی دوران ملزمان کریم بخش وغیرہ 10 افراد جو کہ ڈنڈوں ، سوٹوں اور کلہاڑیوں سے مسلح تھے نے جان سے مار دینے کیلئے حملہ کرتے ہوئے انہیں شدیز زخمی کردیا ۔اہل علاقہ نے انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔جبکہ پولیس نے فرار ہوجانے والے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کردی ۔
کاروکاری کا الزام ،ملزمان کاباپ بیٹے اور بہوپر قاتلانہ حملہ ،شدید زخمی کر دیا
Oct 10, 2020