اکابرین اسلام کی تعلیمات امن وسلامتی کاپیغام ہیں،مفتی بلال قادری

کراچی (نیوز رپورٹر)  اسلام کی سربلندی کیلئے شہید کربلا سیدناامام حسینؓ کی لازوال قربانی اورسیدعلی ہجویریؒ کی بے مثال جدوجہدمشعل راہ ہے، اکابرین اسلام کی تعلیمات ،قربانی اورجدوجہد سراسرامن وسلامتی کاپیغام ہیںجنہیںا پناکرپوری دنیاکوامن کاگہوارابنایا جاسکتاہے ۔ فرقہ پرستی وشدت پسندی کیخلاف ہیں ،وطن عزیزمیں امن ویکجہتی کے لئے اپناکرداراداکرتے رہیں گے، اسلام وپاکستان کیخلاف یہودی وبھارتی اورقادیانی ناپاک سازشیںملیامیٹ کردینگے اوراپنے باہمی اتحادسے وطن عزیزمیں ہرقسم کی فرقہ پرستی ،شدت وانتہاپسندی کی مزموم سازشوںکوناکام ونامرادبنا دینگے کیونکہ یہ ہم سب کادینی وملی اورقومی فریضہ ہے۔یہ باتیں تحریک پیغام قرآن پاکستان کے امیر علامہ مفتی محمدبلال قادری نے چہلم امام حسین ؓ اور حضرت داتاگنج بخش ؒ کے عرس مبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

ای پیپر دی نیشن