ملتان (خبر نگار خصوصی)کوتوالی پولیس کو ظفر اقبال نے بتایا کہ مجھے ایک نمبر سے کال موصول ہوئی اور کہا کہ آپ کو سونے کے سکے تین لاکھ میں دیںگے ،ظفر اقبال نے گھر سے نقدی2لاکھ 50ہزار اٹھاکر نونمبر چونگی پہنچا جہاں عمران کا کزن اکرم ملا،جس نے کہا کہ یہ سکے ایک کلو ہے اور مجھ سے نقدی لیکر سکے دیکر چلا گیا ،جب میں سنیار کی دوکان پر سکے لیکر گیا تو چیک کرنے پر سارے سکے تانبے کے تھے ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔