وینزویلا اسمبلی نے صدرنکولس کے اختیارات میں اضافے کا قانون منظور کرلیا

کراکس (اے پی پی) جنوبی امریکی ملک وینزویلا کی قومی دستور ساز اسمبلی نے   صدر نکولس مادورو کے اختیارات میں اضافے کا قانون منظور کرلیا۔ اس قانون کے  تحت صدر نکولس مادورو کو بیرون ممالک اور نجی کمپنیوں کے ساتھ خفیہ طور پر  تیل کے نئے معاہدے کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس قانون کی منظوری سے ملک کی سرکاری آئل کمپنی پی ڈی وی ایس اے اور نجی کمپنیوں کے درمیان  مشترکہ معاہدوں کی ملکیت میں تبدیلی کی اجازت ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن