ویلنشیا (آئی این پی) ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں یوگنڈا کے جوشوا شپیتی نے 10ہزار میٹر ریس میں اور خواتین کے ایونٹ میں ایتھوپیا کی لیسنبیٹ نے 5 ہزار میٹر ریس میں ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔اسپین کے شہر ویلنشیا میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے جوشوا شپیتی نے 10 ہزار میٹر ریس 26منٹ اور 11سیکنڈ میں مکمل کرکے ریس جیت لی۔24سالہ جوشوا شپیتی نے ایتھوپیاکیکینینیسا بیکیلیکا 15سالہ ریکارڈ صرف 6سیکنڈز کے فرق سے توڑ دیا۔دوسری جانب خواتین کے ایونٹ میں5ہزار میٹر ریس ایتھوپیا کی لیسنبیٹ گیدی کے نام رہی ۔22سالہ گیدی نے مقررہ فاصلہ 14منٹ اور 6.2سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے اپنی ہم وطن دی بابار کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔جو انہوں نے 2008میں 14منٹ اور 11.15سیکنڈز میں بنایا تھا۔ریکارڈ توڑنے کے بعد گیدی کا کہنا تھاکہ ان کا بہت پرانا خواب پورا ہوگیا ہے اور وہ بہت خوش ہیں ۔