سمپارس یونین کے مرکزی عہدیداران کے انتخا ب کیلئے آج  الیکشن ہو گا 

ملتان (سپیشل رپورٹر)سمپارس یونین کے مرکزی عہدیداران کے لیے الیکشن آج   ریلوے سپورٹس گراؤنڈ ملتان میں ہوگا الیکشن میں پانچ مرکزی عہدوں کے لیے پاکستان ریلوے کے 7 ڈویژنوں کے عہدیداران اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے پولنگ صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک جاری رہے گی  سرپرست اعلیٰ کے لیے راجہ عرفان بمقابلہ چوہدری عبدالغفارچیف آرگنائزر کے لیے عبدالخالق مہر اور چوہدری محمد اسلم مدمقابل ہوں گے صدر کے لیے اقبال جاوید اور چوہدری مختار کے مابین مقابلہ ہوگا سینئر نائب صدر کے لیے رانا انور رشید کا مقابلہ نعیم خان سے ہوگا منتخب عہدیداران آج ہی اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن