ملک بھر میں دوبارہ کوروناوائرس کے کیسز کے بڑھنے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس مزید 6افراد جاں بحق ہو گئے ،کل اموات 6558ہو گئیں جبکہ 671نئے کیسز رپورٹ ہو نے سے متاثرین کی تعداددتین لاکھ 18ہزار 266تک پہنچ گئی ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرو ل سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری ہونے والے تازہ اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے مزید 6 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد پاکستان کوروناوائرس سے اب تک انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد 6,558ہو گئی ۔ ملک میں اس وقت کوروناوائرس کے 475مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے کل تصدیق شدہ کیسز کی تعدادتین لاکھ 18ہزار 266تک پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک کوروناوائرس کے کل تین لاکھ تین ہزار 62مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل 33,665ٹیسٹ کئے گئے جبکہ ملک میں اب تک کوروناوائرس کے کل 38لاکھ 28ہزار952ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں اس وقت ملک بھر میں کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 8,646تک پہنچ گئی ۔ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 354مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ پاکستان میں کوروناوائرس وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.1فیصد ہے جبکہ کوروناوائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح 95.2فیصد تک پہنچ گئی۔ اس وقت صوبہ سندھ کوروناوائرس کے کل مریضوں، صحتیا ب ہونے والے مریضوں، انتقال کرنے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ سندھ میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 910 پنجاب میں ایک لاکھ 484 خیبرپختونخوا 38 ہزار 273 اسلام آباد میں 17 ہزار 210بلوچستان میں 15 ہزار 498 آزاد کشمیر 2 ہزار 991 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 900 تعداد ہوگئی جبکہ کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 248 اور سندھ میں 2 ہزار 541 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 263اسلام آباد میں 188 بلوچستان میں 146گلگت بلتستان میں 89 اور آزاد کشمیر میں 77 ہو گئی۔اس وقت صوبہ سندھ میں کورونااوائرس کے فعال کیسز تعداد 4,808 صوبہ پنجاب میں 1,684 خیبرپختونخوا میں 543صوبہ بلوچستان میں 213 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 743آزاد جموں و کشمیر میں 414جبکہ گلگت بلتستان میں 241رہ گئی ۔ پاکستان کے 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لئے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔