ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ تر گرم رہے گا

Oct 10, 2020 | 16:30

ویب ڈیسک

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ تر خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔ آج(ہفتہ) صبح ریکارڈکیاگیا بعض شہروں کا درجہ حرارت اسلام آباد 16ڈگری سینٹی گریڈ لاہور 22 کراچی 27 پشاور 20 کوئٹہ اورگلگت 10 مری 15 اور مظفر آباد 14ڈگری سینٹی گریڈ ,بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے بارے میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر،Leh،پلوامہ اورشوپیاں میں موسم خشک جبکہ جموں میں گرم اورخشک رہنے کی توقع ہے۔ اننت ناگ اوربارہ مولامیں مطلع جزوی طورپرابرآلودرہے گا۔

مزیدخبریں