ہم نے امن کیلئے بھاری قیمت ادا کی ہے،آئین وقانون کی رہنمائی میں منتخب حکومت کی مددجاری رکھیں گے,آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاہے کہ ہم نے امن کیلئے بھاری قیمت ادا کی ہے ،امن قائم رکھنے کیلئے لہوسے ملک کی حفاظت یقینی بنائیں گے،ادارے مضبوط اورمل کرملکی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، آئین وقانون کی رہنمائی میں منتخب حکومت کی مددجاری رکھیں گے،وہ دشمن جو ہماری تباہی کا منصوبہ بنائے بیٹھے تھے، مایوسی سے ہماری کامیابیوں کو دیکھ رہے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول ایبٹ آباد میں پاسنگ آوٹ پریڈکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ ہم درست سمت میں جا رہے ہیں،پاکستانی قوم نے ہمیشہ چیلنجزکوکامیابیوں میں تبدیل کیا ،فروری 2019  کواپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی،پاک فوج قابل فخرقوم کی خوبصورت اورحقیقی عکاس ہے،پاکستانی قوم ہرمشکل اور ہرچیلنج میں آپ کوشانہ بشانہ ملے گی۔جنرل باجوہ نے کہاکہ ہم نے امن کیلئے بھاری قیمت ادا کی ہے ،امن قائم رکھنے کیلئے لہوسے ملک کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔آرمی چیف نے کہاکہ بہت سے ممالک کی طرح پاکستان کو جنگ، دہشت گردی اور معاشی شکنجے کا سامنا کرنا پڑا، دنیا کے بہت سے ممالک اِن مشکلات کا سامنا نہ کر سکے اور بکھر گئے، پاکستان نے ان تمام سازشوں اور مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ اب وقت ہے کہ متحد ہو کر پاکستان کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کریں، قائد کے وژن کے مطابق پاکستان نے علاقائی اور عالمی امن کے لیے بھرپور کوششیں کیں، یہ ایک مشکل سفر تھا لیکن اطمینا ن یہ ہے کہ آج ہمارے ادارے مضبوط ہو رہے ہیں، آج ہمارے ادارے مِل کر پاکستان کی خدمت سر انجام دے رہے ہیں۔ ،آپ کو یقین دلاتا ہوں پاکستان میں سب اچھا ہوگا ،آئین وقانون کی رہنمائی میں منتخب حکومت کی مددجاری رکھیں گے،دشمن مایوسی سے ہماری کامیابیوں کو دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دشمن اپنے عزائم میں ناکام ہونے کے بعددل شکستہ ہیں،پاکستان کو ہائبرڈ وار کا سامنا ہے،ہائبرڈوارکامقصدپاکستان میں امیدکی فضاکوٹھیس پہنچانا ہے،وطن سے عہدوفا ہماری اصل مضبوطی اورطاقت ہے،آرمی چیف نے پاس اوٹ ہونے والے کیڈٹس کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دوست ممالک کے کیڈٹس نے محنت سے اپنی ٹریننگ کو مکمل کیا،آرمی چیف نے کہاکہ آپ کوجوانی کابڑاحصہ ملکی مستقبل کی آبیاری میں مختص کرناپڑیگا،فرائض کی بجاآوری اورغیرجانبداری آپ کا ہدف ہونا چاہئے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ سپاہ گری مشکل راستہ ہے جس پر چلنا آسان نہیں ہے، اِس راستے میں اپنے آپ کو وقف کرنا پڑتا ہے اور آپ کو ڈلیور کرنا پڑتا ہے۔پاس ہونے والے کیڈٹس کو مخاطب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپ کو بحیثیت ینگ لیڈرز پہلے دِن سے اِس چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا، آپ کو مایوسی کے اس ماحول سے امید کی کِرن بننا ہے، آپ کو اپنے جوانوں کو بھی اِس پروپیگنڈے سے محفوظ رکھنا ہو گا، اصولوں اور روایات پر عمل پیرا ہو کر ہی آپ اِس ہائبرڈ وار کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ذات پات، مذہب اور لسانیت سے برتر ہم سب پاکستان کے سپاہی ہیں، اتحاد ہماری قوت اور انشااللہ ہم سب متحد ہیں، پاکستانی قوم نے ہمیشہ چیلنجز کو کامیابیوں میں تبدیل کیا ہے، ان شا اللہ اب بھی چیلنجز کو کامیابیوں میں تبدیل کریں گے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بحیثیت قوم ہمیں حالات کا ادراک ہے اور ہم درست سِمت جا رہے ہیں، عوام، دستور، دستوری روایات، سب سے بڑھ کر وطن سے عہد وفا ہماری اصل مضبوطی اور طاقت ہے، آئین پاکستان اور قومی مفادات تمام معاملات میں ہمارے رہنما ہیں، آج پاکستان دفاعی حوالے سے ایک مضبوط پاکستان ہے،سربراہ پاک فوج نے کہا میری دعا ہے کہ پاکستان ایک خوشحال، مستحکم اور متعین مقام پر پہنچے، ایک ایسا پاکستان جہاں نہ صرف مسلمان بلکہ اقلیتیں بھی اپنے حقیقی تصور ریاست کو دیکھ سکیں، ہم منزل کے قریب پہنچ چکے ہیں تاہم ہمیں احتیاط کا دامن تھامے رکھنا ہے،۔قبل ازیں آرمی چیف نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول ایبٹ آباد میں پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔ آرمی چیف نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو ایوارڈ دیئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 142 ویں پی ایم اے لانگ کورس میں 32 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کے کیڈٹ نے پاس آوٹ کیا۔ پاس آوٹ ہونے والوں میں فلسطین، مالدیپ، قطر اور سری لنکا کے کیڈٹس بھی شامل ہیں۔ 142ویں لانگ کورس کے سینئر انڈر آفیسر محمد فتح کو اعزازی شمشیر سے نوازا گیا، صدارتی طلائی تمغہ بٹالین سینئر انڈر آفیسر جنید خان نے حاصل کیا۔

ای پیپر دی نیشن