حکومت اشیائےخوردونوش کی قیمتیں کم کرنےکیلئےتمام وسائل بروئےکارلائےگی:وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کم کرنے کیلئے تمام ریاستی وسائل بروئے کار لائے گی ۔
آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنی حکمت عملی وضع کرلی ہے اور پیر سے کارروائی شروع ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت قیمتوں میں اضافے کی وجوہات کا پہلے ہی جائزہ لے رہی ہے کہ آیا رسد کی حقیقی قلت ہے یا مافیا کی جانب سے ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ ہے یا پام آئل ، دالیں یا دوسری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہے ۔

ای پیپر دی نیشن