وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے وہاڑی کے قریب ٹریکٹر ٹرالی او رکوچ کے تصادم میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حادثے میں زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ زخمی مسافروں کے علاج معالجے میں کوئی کسر ا ٹھا نہ رکھی جائے-وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی او ر تعزیت کااظہار کیاہے-وزیراعلی نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے-