مجلس احراراسلام پاکستان کے زیر اہتمام 11-12ربیع الاول کو چناب نگرمیں ہونے والی دوروزہ سالانہ احرار ختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے ایوان احرارنیومسلم ٹاؤن لاہور میں ایک اہم اجلاس لاہور کے صدر حاجی محمدلطیف کی صدارت میں 11اکتوبر (آج)بعد نمازمغرب منعقدہورہاہے جس میں مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس،قاری محمدیوسف احرار،قاری محمد قاسم بلوچ اوردیگررہنماء،احرار کارکنوں کو کانفرنس کی تیاریوں سے متعلق آگاہی دیں گے۔
قاری محمد قاسم بلوچ نے بتایاہے کہ پہلے سالوک کی طرح امسال بھی لاہور سے بڑی تعداد میں قافلوں کی شکل میں کارکن شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ قادیانیوں کے گڑھ چناب نگرمیں احرار کی قدیمی جامع مسجد احرارمیں ہونے والی سالانہ ختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں پورے زور شور سے جاری ہیں اس کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام،خطباء عظام،وکلاء،صحافی و دانشور شرکت وخطاب کریں گے۔لاہورسے 11،12ربیع الاول کو قافلے روانہ ہوں گے۔