بزدار حکومت کاایک اوروعدہ پورا،پولیس کو 571گاڑیاں مل گئیں، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نئی گاڑیوں کی چابیاں حوالے کیں

  بزدار حکومت نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پنجاب پولیس کو 571 نئی گاڑیاں فراہم کر دیں -وزیر اعلی آفس میں منعقدہ تقریب میں وزیر اعلی عثمان بزدار نے نئی گاڑیوں کی چابیاں پولیس کے حوالے کیں -وزیر اعلی عثمان بزدار نے پولیس کے لئے آنے والی نئی گاڑیوں کا معائنہ کیا-انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے وزیر اعلی عثمان بزدار کوپولیس گاڑیوں کی فراہمی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر  کہاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پولیس کو وسائل فراہم کرنے کا وعدہ پورا کیا ہے -

500 نئی گاڑیاں تھانوں کو دی جائیں گی- 47 گاڑیاں پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو دی جائیں گی جبکہ 24 گاڑیاں ایلیٹ فورس کو ملیں گی- وزیراعلیٰ نے کہاکہ پولیس کو سیاست سے پاک کر کے درکار وسائل فراہم کئے ہیں - گاڑیاں فراہم کر نے سے پولیس کی کارکردگی میں بہتری آئے گی- ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو گاڑیاں دے کر گشت کا سسٹم بہتر کریں گے - ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی فعالیت سے دیہی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو گی -وزیراعلیٰ نے مزید کہاکہ ماضی میں پولیس کو سیاست کی نذر کر کے وسائل سے محروم رکھا گیا- جائز مطالبات پورے کئے،پولیس سے بہتر کارکردگی کی توقع ہے -

پولیس کو بہترین وسائل دے رہے ہیں - پنجاب پولیس کو عوام کی امنگوں کے مطابق ڈلیور کرنا ہو گا- تقریب میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود اور فواد چوہدری، چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر اور وزیر اعظم کے مشیرمرزا شہزاد اکبرنے خصوصی شرکت کی-صوبائی وزراء میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ اور اعلیٰ حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی-

ای پیپر دی نیشن