:پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیراہتمام ’عالمی دن برائے ذہنی صحت‘منانے کے لیے ویبینار سیریز کا انعقاد کیا گیا۔ ویبینار سیریز کا موضوع '' مثبتیت اور مہربانی کے نئے سپیکٹرمز کی آمد کا بانٹنا'' تھا۔ ویبینار سیریز کا سلسلہ 6 اکتوبر سے 9 اکتوبر تک روزانہ صبح اور شام کے علیحدہ علیحدہ سیشنز کے ساتھ جاری رہا۔ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی ڈاکٹر رافعہ رفیق نے سیشنز کی میزبانی کی اور دنیا بھر کے مختلف مقامات سے ماہرین نے اس ویبینار سیریز میں شرکت کی اور اپنے علم و حکمت اور بصیرت سے بھرپور نقطہ نظر سے شرکاء کو آگاہ کیا۔
ویبینار سیریز کے نامور سپیکرز میں اسسٹنٹ پروفیسر ادارہ اطلاعتی نفسیات ڈاکٹر فاطمہ کامران، اسسٹنٹ پروفیسر ادارہ اطلاعتی نفسیات ڈاکٹر افشین مسعود، پرنسپل کلینیکل سائیکالوجسٹ، ادارہ صحت، حکومت پنجاب ڈاکٹر تنویر نصر، اسسٹنٹ پروفیسر اقراء یونیورسٹی ڈاکٹر رابعہ مشتاق، اسسٹنٹ پروفیسر میشیگن سٹیٹ یونیورسٹی امریکہ ڈاکٹر فرح عباسی، اسسٹنٹ پروفیسر ادارہ اطلاعتی نفسیات ڈاکٹر مجیبہ اشرف، اسسٹنٹ پروفیسر اداری اطلاعاتی نفسیات ڈاکٹر عفیفہ انجم، چیف کلینیکل سائیکالوجسٹ میو ہسپتال لاہور ڈاکٹر ارم زہراء بخاری، ڈائریکٹر ادارہ طبی نفسیات جامعہ کراچی ڈاکٹر عظمی علی، اسوسئیٹ پروفیسر ادارہ طبی نفسیات، جامعہ کراچی ڈاکٹر ثوبیہ آفتاب، اور چارٹرڈ کلینیکل سائیکالوجسٹ یوکے ڈاکٹر ناشی خان شامل تھے۔ ان کی گفتگو کا مرکز ''ذہنی صحت کا مثبت تناظر، تناؤ سے نمٹنے کے لئے صحت مندانہ مقابلہ کرنے کی حکمت عملی اور خود آگاہی، زندگی کے معیار کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنانے کے لئے ایک راستہ'' تھا۔ ویبینار سیریز کا اختتام ایک پینل ڈسکشن کے انٹرایکٹو سیشن پہ ہوا جس کی توجہ کا مرکز مثبتیت اور ہمدردی کے وسیع سپیکٹرم تھا۔ پینل مشہور نفسیات دانوں جن میں پروفیسر ایمیریٹس ادارہ اطلاعتی نفسیات ڈاکٹر نجمہ نجم، وائس چانسلر گورنمنٹ کالج برائے خواتین یونیورسٹی سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر، سابقہ چیف کلینیکل سائیکالوجسٹ میو ہسپتال ڈاکٹر محسنہ نجیب، ڈین ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز این یو آر بین الاقوامی یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر نعمانہ امجد، سربراہ شعبہ نفسیات جی سی یونیورسیٹی لاہور ڈاکٹر سلمہ حسن، اسوسیئیٹ پروفیسر گورنمنٹ اسلامیہ کالج لاہور ڈاکٹر امجد طفیل اور ایسو سی ایٹ پروفیسر شعبہ نفسیات لاہو کالج فار ویمن یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر آمنہ معظم پہ مشتمل تھا۔ پینلسٹس نے شرکاء کو نفسیات میں مثبتیت اور مہربانی کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کراتے ہوئے بتایا کہ کیسے ہماری جسمانی اور نفسیاتی خوشحالی کو بہتر بنانے کے لیے اس کو بروئے کار لانا ہے۔تمام سیشنز کو ادارہ اطلاعتی نفسیات کے فیس بک پیج پر براہ راست نشر کیا گیاجس میں دنیا بھر سے سینکڑوں افراد اور پروفیشنلز نے شرکت کی۔ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیازاحمد نے بڑے پیمانے پر لوگوں کی ذہنی صحت کو بہتر بنانے کیلئے قائم کی گئی ہیلپ لائن کے اقدام کو سراہتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر رافعہ رفیق کی تعریف کی۔