لاہور (وقائع نگار خصوصی )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج یاسر حیات نے میشاءشفیع کے خلاف گلوکار علی ظفر کے سو کروڑ روپے ہرجانہ کے دعوی پر مزید سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے کارروائی روکنے کےلئے میشاءشفیع کی استدعا مسترد کر دی ہے ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر علی ظفر کے وکلاءسے جواب طلب کر لیا ہے ۔میشاءشفیع اور دیگر گواہوں کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
گلوکار علی ظفر کے سو کروڑ روپے ہرجانہ کا دعوی ، کارروائی روکنے کےلئے میشاءشفیع کی استدعا مسترد
Oct 10, 2020 | 20:48