اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا، جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ ،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارتوں، ڈویژنز میں خالی آسامیوں پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ پیش کریگی،کابینہ پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کی تشکیل نو اور اسپیشل رائٹس فورس کے قیام کی منظوری دے گی۔سی پیک کیٹیگری ویزہ میں اتھارٹی کو بطور اہم اسٹیک ہولڈر شامل کرنے کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ افغان شہریوں کی پاکستان آمد کیلئے ویزہ فیس میں کمی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا، 12نکاتی ایجنڈا جاری
Oct 10, 2021