ملک میں سونا  50 روپے تولہ سستا ہوگیا

Oct 10, 2021

کراچی (نیٹ نیوز) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق50 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 15 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قدر 43 روپے کم ہوکر 98 ہزار 808 روپے ہے۔ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 3 ڈالرکم ہو کر 1758 ڈالر فی اونس ہے۔

مزیدخبریں