وراثت سرٹیفکیٹ اجراء کے اختیارات کی نادرا منتقلی ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) شہری نے وراثت سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے اختیارات کی نادرا کو منتقلی کے بارے میں پنجاب اسمبلی کا پاس کردہ قانون لاہور ہائی کورٹ میں چیلینج کر دیا، شہری نے عادل چٹھہ ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کردی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی ایسا قانون منظور نہیں کر سکتی جس میں وہ کسی وفاقی ادارے کو کوئی کام کرنے کاحکم دے، ایسا قانون آئین کے وفاقی ڈھانچے سے متصادم ہے، نادرا کے قانون میں بھی کوئی گنجائش نہیں کہ اسے صوبائی اسمبلی کوئی ذمہ داری دے سکے اس قسم کی ذمہ داری کسی وفاقی ادارے کو منتقل کرنے کیلئے جو طریقہ کار آئین میں دیا گیا ہے، اسے ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا، قانون بے قاعدہ، انتہائی مبہم اور امتیازی ہے ، عدالت پہلے بھی مبہم اور امتیازی قوانین کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم قرار دے چکی ہے عدالت سے استدعا ہے کہ اس قانون کو غیر آئینی اور کالعدم قرار دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن