جرمانوں کا اثر وقتی،منافع خوری پر مالک کی گرفتاری ضروری ہے، کمشنر

لاہور(سٹی رپورٹر)کمشنر لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ منافع خوری پر جب تک مالک کی گرفتاری اور دکان بند نہیں ہوگی، جرمانوں کا اثر وقتی ہوگا۔کمشنر لاہور نے کہا کہ اشیائے خورو نوش کی سرکاری نرخنامے کے مطابق فروخت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سرکاری نرخناموں کا تعین درست پیمانوں اور ڈیٹا کے مطابق کریں۔ سزا کا یکساں نفاذ کریں۔ ناجائز منافع خوری پر صرف مالک کو گرفتار کرائیں۔ کمشنر لاہور نے حکم دیا کہ مختلف بازاروں میں سرپرائز چیکنگ کر کے پرائس مجسٹریٹس کو جوابدہ بنائیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سہولت بازاروں میں ڈی سیز اور اے سیز دورے کو یقینی بنائیں۔ اشیاء کے معیار کو چیک کریں۔علاوہ ازیں کمشنر لاہور نے عشرہ رحمت اللعالمین کے حوالے سے تمام ٹاونز کو احکامات جاری کر دیئے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ جشن عید میلادالنبی ؐکے لیے تمام اہم سڑکوں کی عمارات و پلازوں کو روشنیوں سے آراستہ کیا جائے۔ ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ بورڈ کے داخلی و خارجی راستوں کو ربیع الاول تھیم پر آراستہ کیا جائے۔ تمام پبلک سطح پر موجود سرکاری عمارات کو بھی برقی قمقموں سے تزئین کیا جائے۔ جبکہ عشرہ رحمت اللعالمین کے حوالے سے ٹائون ہال لاہور میں ڈویژنل مقابلہ حسن قرات سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ ختم الرسل، صاحب الکتاب سردار الانبیائحضرت محمدؐ ہی پوری دنیا کیلئے رہنما ہیں۔حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عشرہ رحمت اللعالمین کیلئے کئی دیگر پروگراموں کا بھی انعقاد ہوگا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...