مانگامنڈی ( نامہ نگار) تہذیب الاخلاق ٹرسٹ کے زیر انتظام تعلیمی ادارے علی گڑھ پبلک سکول و کالج مانگامنڈی میں صدر تہذیب الاخلاق ٹرسٹ جی اے صابری کی زیر نگرانی علی گرین ایلومینائی ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں ایلومینائی ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے حلف لیا گیا جن میں ڈاکٹر بشریٰ ، حمید الرحمان بطور صدر ایسوسی ایشن، شاہد امیر اور سدرہ ناصر بطور نائب صدر، نادر نعیم جنرل سیکرٹری محترمہ عدیمہ انیس بطور جوائنٹ سیکرٹری اور جواد نیازی بطور فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔