لاہور(خصوصی نامہ نگار)برصغیر پاک وہند کے معروف صوفی بزرگ حضرت میاںمیر صاحبؒ کا دو روزہ سالانہ 398واں عرس مبارک 14اکتوبر سے شروع ہوگا۔ عرس کی تقریبات کا افتتاح صوبائی وزیر اوقاف صاحبزادہ پیر سیّد سعیدا لحسن شاہ صوبائی وزیر اوقاف ، سیکرٹری چیف ایڈمنسٹریٹراوقاف و مذہبی نبیل جاوید اور ڈائریکٹرجنرل مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری مزار اقدس پر چادر پوشی سے کریں گے۔محکمہ اوقاف نے زائرین کی سہولت اور دربار شریف پر آنے والوں کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کرنا شروع کر دیئے۔ عرس کے تمام ایام میں تقسیم لنگر کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔جس کے لئے مبلغ 6لاکھ 12 ہزارروپے مختص کیے گئے ہیں۔ عرس میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جلد شروع ہو جائیگا۔