یاسمین راشد کا این اے 125میں ویکسی نیشن سنٹرز کادورہ،پارٹی دفتر کا افتتاح

Oct 10, 2021

لاہور(سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے این اے 125میں مختلف ویکسی نیشن سنٹرزکا دورہ،کارکن کی وفات پر تعزیت اور پی ٹی آئی کے نئے دفترکاافتتاح کیا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے ریوازگارڈن پی ٹی آئی کارکن مرزافیضان بیگ کے گھرجاکر ان کے والد کی وفات پر تعزیت کی۔اس موقع پر علی عامر،چیئرمین عبدالغفورپپو،میاں ندیم،میاں علی رشید،رانانسیم،شہزادنمبردار،ڈی ڈی اوہیلتھ زاہد اورایل ڈبلیوایم سی کے نمائندگان بھی موجودتھے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اسلام پورہ،آؤٹ فال روڈ،کھوکھرٹاؤن اور موہنی روڈ پر مختلف ویکسی نیشن سنٹرز اور اہم شاہراؤں کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ڈی ڈی اوہیلتھ اور ایل ڈبلیوایم سی کے افسران نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو ویکسی نیشن پر سہولیات اورصفائی ستھرائی کے انتظامات پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے ویکسی نیشن سنٹرزاور صفائی ستھرائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہارکیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے موہنی روڈ پرپی ٹی آئی دفترکابھی افتتاح کیا۔اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل،طارق ثناء باجوہ،میاں حامدمحمود ودیگرکارکنان موجودتھے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ این اے 125کے مختلف ویکسی نیشن سنٹرزاور شاہراؤں کادورہ کرکے اقدامات اور انتظامات کا جائزہ لیاجارہاہے۔ تحریک انصاف کے کارکنان خود ویکسی نیشن کیمپس لگوارہے ہیں۔زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ویکسینیٹ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔وزیراعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق این اے 125میں کارکنان زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ویکسینیٹ کرنے میں سرگرم عمل ہیں۔

مزیدخبریں