ترجمان پنجاب حکومت کا شہباز شریف کیس سے کیا لینا دینا؟، عظمیٰ بخاری

Oct 10, 2021

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے  ترجمان پنجاب حکومت کے بیان پر ردعمل  میں کہا کہ  آپ کا شہباز شریف کیس سے کیا لینا دینا ہے؟آپ کو عثمان بزدار کی ترجمانی صرف نمائشی طور پر ملی ہے۔آپ کا کام صرف کوے کو سفید ثابت کرنا ہے۔ چند دن اس کو انجوائے کرلیں اب کے بعدمزیدترجمانی کے امیدواروں کے انٹرویو ابھی جاری ہیںاگر آپ نے جواب دینا ہے تو عثمان بزدار کے جعلی شراب لائسنس اور گندم کی سبسڈی کا دیں۔ رنگ روڈ سکینڈل اور آٹے کے ڈاکے کاجواب دیں۔عثمان بزدار نے کس طرح مافیا کے ساتھ ملکر غریب کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھینا ۔ ہاشم جواں کی اپنی ہی شوگرملز کو دی سبسڈی کا حساب دیںچینی کی سبسڈی کا کیس ابھی بھی پینڈنگ ہے۔ عمران خان کا ہر چمچہ اور منشی حساب ایسے مانگتا ہے جیسے وہ سبزی منڈی کا ٹھیکیدار بھرتی ہوتا ہے۔عمران خان اور عثمان بزدار کے ڈاکے اورچوریوں کا حساب دینے پران کی زبانوں پر تالے لگ جاتے ہیں۔

مزیدخبریں