کنٹونمنٹ بورڈ  الیکشن میںکامیابی پر شیخ عابد نذیرکی ملک ابرار کو مبارکباد  

Oct 10, 2021

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)یورپ کی سیاسی و سماجی شخصیت شیخ عابد نذیر نے کنٹونمنٹ بورڈ  راولپنڈی کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی ریکارڈ کامیابی پر مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ملک ابرار اور ملک افتخار کو مبارکباد دی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی تاریخی کامیابی ملک برادران کی شب و روز محنت کا نتیجہ ہے جسے مرکزی قیادت نے بھی تسلیم کیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز  شریف اور مریم نوازشریف نے ملک برادارن کی رہائش گاہ کا دورہ کرکے  ان کی کوششوں کو سراہاہے۔

مزیدخبریں