سانگھڑ (نامہ نگار ) صحابہ کرام روشن ستارے ہیں، گستاخی برداشت نہیں کرسکتے، اس سلسلے میں کئی بار انتظامیہ کو آگاہ بھی کیا انتظامیہ اس معاملے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے اگر اس پر کنٹرول نہ کیا گیا اس کی تمام تر زمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی ان خیالات کا اظہار سنی رابطہ کونسل ضلع سانگھڑ کے رہنماؤں مولانا مقبول احمد،سید عبدالسمیع حیدری، مولانا شوکت فاروقی،محمد فاروق، ابو طلحہ حنفی، قاری عمر فاروقی نے پریس کلب سانگھڑ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئے روز ضلع سانگھڑ میں اسے واقعات ہورہے ہیں سانگھڑ، سنجھورو، شہداپور، ٹنڈوآدم سمیت دیگر علاقوں میں صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کی گئی جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اس معاملے میں انتظامیہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور ان کے خلاف سخت ایکشن لے ان کا مزید کہنا تھا کہ گستاخ صحابہ کی نشاندہی کے باوجود انتظامیہ گستاخ کو پروٹوکول دے رہی ہے ہم نے ایس ایس پی سانگھڑ کو مکمل وڈیو اور ثبوت کے ساتھ نشاندہی کی لیکن ایکشن نہیں لیا جارہا گستاخ صحابہ کے خلاف فوری طور پر ایکشن لیا جائے ورنہ سخت احتجاج ہوگا۔