سکھر پولیس جرائم کو کنٹرول نہ کرسکی‘ لٹیرے آزاد

سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر پولیس شہر میں جرائم کو کنٹرول کرنے میں ناکام ، نامعلوم چوروں کی سرگرمیا ںبڑھنا شروع ہو گئی ، تھانہ بی سیکشن کی حدودنیم کی چاڑی سے نامعلوم چور لیڈیز ٹیلرز کی دکان بسم اللہ ڈریسنگ پوائنٹ کی دکان کے ماسٹر چاپی سے تالے کھول کر دکان میں موجود ہزاروں روپے کے 18سے زائد سلے ہوئے لیڈیز سوٹ ، دکان میں موجود کٹر ، قینچی و دیگر سامان لوٹ کر کے فرار ہو گئے واقعہ کے خلاف متاثرہ دکاندار کامران نے بتایا کہ نیم کی چاڑی سمیت مارکیٹ کے دیگر دکانوں کے بھی کئی بار تالے توڑ کر نامعلوم چور کپڑے و دیگر سامان چوری کر چکے ہیں واقعات کے خلاف پولیس کو اطلاع دی ہے مگر ابتک کچھ نہیں ہو سکا ہے جس کی وجہ سے دکانداروں میں خوف و ہراس کی فضاء پھیل رہی ہے ، دکاندار نے ایس ایس پی سکھر و دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر چوری شدہ مسروقہ سامان برآمد کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

ای پیپر دی نیشن