پنگریو( نامہ نگار) پنگریو میں تین کم سن بچے پراسرارطورپر جاں بحق ہوگئے بچوں کے ورثاء کے مطابق فوت ہونے سے قبل تینوں بچوں کے ناک سے خون بہنا شروع ہواتھااورکچھ ہی دیرمیں ان کی موت واقع ہوگئی ۔ورثاء نے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسربدین سے رابطہ کرکے بچوں کی موت کی تحقیقات کرانے کامطالبہ کیاہے۔ اس ضمن میں پنگریوکے میمن محلے سے تعلق رکھنے والے نوجون آصف علی شورو کے کم سن بیٹے علی رضا غریب آبادمحلے سے تعلق رکھنے والے شخص ارباب علی کاایک ماہ کابیٹاراشدعلی کھوسو اچانک فوت ہواہلاکت سے قبل ان بچوں کے ناک سے خون بہاتھا اس حوالے سے بچوں کے ورثاء محمداشرف شورواورارباب علی کھوسونے بتایاکہ ان کے بچے بالکل صحت مندتھے تاہم اچانک ان کے ناک سے خون بہناشروع ہوااوروہ دیکھتے ہی دیکھتے جاں بحق ہوگئے۔ انہوں نے بتایاکہ بچوں کو صحت مرکزپنگریوکے ویکسینیشن اسٹاف نے ویکسین کی تھی اورہمیں خدشہ ہے کہ ویکسینیشن کے کسی ری ایکشن کے باعث بچوں کی موت واقع ہوئی ہے محمداشرف شورونے اس بتایاکہ اس نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسربدین کواس حوالے سے شکایت کی ہے اورانہوں نے اس معاملے کی تحقیقات کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ذوالفقارعلی شورونامی شخص کاکم سن بیٹا ریحان علی بھی ناک میں خون آنے کے باعث پراسرارطورپر ہلاک ہوچکا ہے ۔
پنگریو میں ناک سے خون بہنے کے بعد 3 کمسن بچے پراسرار طور پر ہلاک
Oct 10, 2021