کراچی(نیوز رپورٹر)الخدمت فریدہ یعقوب ہسپتال کے بلڈ بینک کو اعلیٰ کارکر دگی پر "پرمننٹ سرٹیفکیٹ " جاری کردیا گیا ہے ،یہ سرٹیفکیٹ وزیر صحت سندھ و چیئرمین سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی (ایس بی ٹی اے) ڈاکٹر عذرا پیچوہو سے خصوصی تقریب میں الخدمت ہسپتال کے نامزد خصوصی نمائندے ایس ایم فرمان شاہ نے وصول کیا۔الخدمت فریدہ یعقوب ہسپتال میں خون کی تبدیلی،منتقلی،مروجہ طریقہ کار میں مہارت اور ہسپتال میں موجود جدید طبی آلات،مستند طریقہ کار اور تجربہ کار ڈاکٹر اور معیار کو مدنظر رکھ کر کی جاتی ہے۔سرٹیفکیٹ ایس بی ٹی اے کی جانب سے مکمل جانچ اوراطمینان کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ ا لخدمت فریدہ یعقوب ہسپتا ل کی لیبارٹری اور بلڈ بینک اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار ڈاکٹر سعدیہ عباسی کی زیر نگرانی احسن طریقہ سے خدمات انجام دے رہاہے۔ ا لخدمت فریدہ یعقوب ہسپتال کی لیبارٹری ناظم آباد میں واقع الخدمت ڈائیگنوسٹک سینٹر سے منسلک ہے ،جبکہ الخدمت ڈائیگنوسٹک سینٹرناظم آباد ISOسرٹیفائیڈ ڈائیگنوسٹک سینٹرہے،جہاں مستقبل قریب میں مزید جدید سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔دریں اثنا چیف ایگزیکٹو الخدمت نوید علی بیگ نے کہا کہ ہے کہ الخدمت بلڈ بینک کو مستقل سرٹیفکیٹ کا اجر ابڑی کامیابی ہے ۔الخدمت کر اچی کے شہریوں کوصحت کی جدید اور معیاری سہولتیں فراہم کر رہی ہے ۔ مستقبل میں مزید بہتری کیلئے اقدامات کیے جا ئیں گے۔انہوں نے کہا کہ سرٹیفکیٹ کے اجراکے بعداسپتال لوگوں کو بلڈ بینک کی محفوظ اور معیاری سروسز فراہم کر ے گا ۔