کراچی ( نیوز رپورٹر)قرآن وسنت سے متصادم قانون کے نفاذ کی مزاحمت کریں گے، قانون صرف اسلام میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے ہے، اسلامی تعلیمات سے منافی کوئی قانون قابل قبول نہیں۔ یہ باتیں پاکستان فلاح پارٹی ضلع وسطی کے زیراہتمام گلبرگ میں احتجاجی مظاہرے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹری بشیرچاچڑ، ناصررحیم، ولی مصطفائی ،صدر حافظ محمد عابد خان، عمران مغل، یوسف پریالوی ودیگر نے کہیں ۔انہوں نے مزید کہا قرآن وسنت پاکستان کا سپریم لاء ہے،اسلام اور پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ پاکستان فلاح پارٹی کے نوجوان اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، اغیار کے ایجنٹ شمع رسالت کے پروانوں کے ماضی جد وجہد سامنے رکھ لیں ہر طرح کی قربانی اور کے جزبہ سے سرشار ہیں۔