وہاڑی(ڈسٹرکٹ رپورٹر‘نامہ نگار‘کرائم رپورٹر)ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے کہا ہے کہ عشرہ شان رحمت اللعالمین ؐ کے سلسلے میں شہر بھر کو بینرز اور سٹریمرز سے سجا دیا گیا ہے جن پر نبی اکرم ؐ کے ارشادات اور تعلیمات کا اندراج کیا گیا ہے اور نبی اکرم ؐ سے والہانہ محبت کا اظہار کیا گیا ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے مزید کہا کہ نبی اکرم ؐ کی دنیا میں تشریف آوری رب کا ئنات کا احسان عظیم ہے نبی اکرم ؐ ساری کائنات کیلئے ختم الانبیاء ،شافعی محشر اور ساقی کوثر ہیںعشرہ شان رحمت اللعالمین ؐ منانے کا مقصد نسل نو کو حضور ؐ کی سیرت ،شان اور تعلیمات سے آگاہ کرنا ہے اور نبی اکرم ؐ سے محبت کو مزیدبڑھانا ہے انہوں نے مزید کہا کہ نبی اکرم ؐ کی شان اقدس کا انداز اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے خود نبی اکرم ؐ کو رحمت اللعالمینؐ کہہ کر پکارا ہے آپ ؐ کی سیرت پاک ایک مکمل ضابطہ اخلاق حیات ہے