راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی، چوری اور سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں شہری نقدی، گاڑی،موٹر سائیکلوں اور دیگر اشیاء سے محروم کر دئے گئے تھانہ ائرپورٹ کو اسرار علی نے بتایا کہ گلزارِ قائد میں میرا دودھ کا بزنس ہے 125 موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح ڈاکو مجھ سے 38 ہزار400 روپے کی نقدی، موبائل فون اور شناختی کارڈ چھین کر فرار ہوگئے تھانہ صادق آباد کو محمد نعیم نے بتایا کہ ڈھوک کالا خان میں گھر کے باہر کھڑی میریXLI کرولا کار نمبر LEA - 9805 چوری ہوگئی تھانہ نیو ٹائون کو کامران جاوید نے بتایا کہ کمرشل مارکیٹ میں دو مسلح موٹر سائیکل سوار مجھ سے 21 ہزار روپے کی نقدی، شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈ چھین کر فرار ہوگئے تھانہ پیرودھائی کو فضل حسین نے بتایا کہ میں اڈے میں اپنی دکان پر جا رہا تھا کہ اچانک دو موٹر سائیکل سوار آئے اور میرا موبائل فون چھین کر لے گئے تھانہ صادق آباد کو محمد عثمان قریشی نے بتایا کہ میرا موٹرسائیکل نمبرRIQ - 9511 ایک مینار والی مسجد کے علاقے سے اور محمد فصیح خان نے بتایا کہ دوبئی پلازہ کے سامنے سے میرا موٹرسائیکل نمبرABQ - 7833 چوری ہوگیا ہے تھانہ ریس کورس کو محمد انتصار شفیق نے بتایا کہ میرا موٹرسائیکل نمبر QR - 052 . 17 راحت کالونی میں گھر کے باہر سے چوری ہوگیا۔
گلزارِ قائد میں 2مسلح ڈاکو تاجرسے 38 ہزار، موبائل فون چھین کر فرار
Oct 10, 2021