لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے تمام سپورٹس فیڈریشنز کو خط لکھا گیا ہے جس میں پی ایس بی نے تمام سپورٹس فیڈریشنز کو نئی سپورٹس پالیسی کے اجراء تک انتخابات سے روک دیا ہے۔پی ایس بی نے اپنے خط لکھا ہے کہ سپورٹس پالیسی کے اجراء تک موجودہ عہدیداران ہی کام جاری رکھیں۔خط کے متن کے مطابق تمام فیڈریشنز کے انتخابات سپورٹس پالیسی میں درج طریقہ کار کے مطابق ہوں گے۔