قومی سنوکر: محمد سجاد کا 147کاتاریخی بریک‘ سیمی فائنل میں رسائی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی سنوکر چیمپئن شپ میں محمد سجاد نے 147 کا بریک کھیل کر نئی تاریخ رقم کردی۔احسن رمضان نے دفاعی چیمپئن محمد آصف کو اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔کراچی میں جاری نیشنل سنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنلز میں محمد سجاد نے 147 کا بریک کھیل کر نئی تاریخ رقم کردی۔انہوں نے ٹیبل پر موجود تمام گیندوں کو بلیک بال کیساتھ ایک ہی باری میں پوٹ کردیا۔محمد سجاد نے دوسرے فریم میں ذولفقار قادر کیخلاف یہ کارناہ انجام دیا۔پاکستان ڈومسٹک ایونٹ میں پہلی بار کسی کیوئسٹ نے 147کا سب سے بڑا بریک کھیلا ہے۔تاہم اس کے باوجود ذولفقار قادر نے ہمت نہیں ہاری اور مقابلے کو آخری فریم تک لے گئے۔محمد سجاد نے 9 فریم پر مشتمل کوارٹرفائنل 4-5 سے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ پنجاب کے احسن رمضان نے ٹاپ سیڈ دفاعی چیمپئن محمد آصف کو 2-5 سے ہراکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔حارث طاہر نے شاہد آفتاب کو2-5 جبکہ بابر مسیح نے محمد رمضان کو 1-5 سے ہرایا۔سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے، محمد سجاد کا مقابلہ حارث طاہر اور احسن رمضان کا مقابلہ بابر مسیح سے ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...