لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مستحق بچوں کو تعلیمی وظائف دینے کا اعلان کردیا۔او لیول کی آن لائن ایجوکیشن کے حوالے سے نجی تعلیمی ادارے نے مقامی ہوٹل میں ایکسپو کا انعقاد کیا جس میں کپتان بابر اعظم نے اپنے والد محمد اعظم کے ہمراہ شرکت کی۔ بابر اعظم نے مستحق بچوں کیلئے اپنے والد کے نام سے محمد اعظم سکالرشپ کا اعلان کیا۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مستقبل آن لائن ایجوکیشن کا ہے، بچوں کو تعلیم کی طرف بھرپور توجہ دینی چاہیے تاکہ وہ ایک کامیاب انسان بن سکیں۔