اپوزیشن نے حکومتی ٹیم کو شکست دے کر کرکٹ سیریز جیت لی 

Oct 10, 2021

لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب حکومت کی ٹیم کے کپتان اور سابق ترجمان فیاض الحسن چوہان اپوزیشن کے ہاتھوں کرکٹ سیریز بھی ہار گئے۔تین میچز پر مشتمل سیریز کا میدان سجا تو پہلے میچ میں فیاض الحسن چوہان نہ صرف میچ ہارے بلکہ اپنی ترجمان بھی کھو بیٹھے۔گورنر ہاوس لاہور میںگزشتہ روز ایک بار پھر حکومت اور اپوزیشن کی ٹیمیں مدمقابل آ گئیں، امریکہ کے قونصل جنرل کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا۔حکومتی ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 86 رنز بناسکی۔ اپوزیشن نے ہدف آسانی سے پورا کر لیا اور فیاض الحسن چوہان کی کپتانی میں حکومت ٹیم کو ہرا کر سیریز اپنا نام کر لی۔مہمان خصوصی امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ گورنر ہاوس میں کرکٹ کھیلتے دیکھ کر خوشی ہوئی، سیاسی اختلافات کو بھول کر کرکٹ کھیلی گئی،فیاض الحسن چوہان اور علی حیدر گیلانی مبارکباد کے مستحق ہیں۔صوبائی وزیر جیل فیاض الحسن چوہان نے امریکی قونصل جنرل کو یادگاری شیلڈ دی، ان کا کہنا تھا کہ امریکی قونصل جنرل کا کرکٹ میچ دیکھنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، کرکٹ پاکستان میں سب سے مقبول کھیل ہے۔اپوزیشن ٹیم کے کپتان علی حیدر گیلانی نے کہا کہ تمام پارلیمنٹرینز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مقصد کرکٹ کو فروغ دینا تھا۔ہم نے پیغام دیا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے محفوظ ملک ہے،کوئی جیتا کوئی ہارا نہیں، کرکٹ جیتی ہے۔

مزیدخبریں