جہانیاں، اڈا پل 14، میلسی (نامہ نگار، نمائندہ نوائے وقت) گھریلو ناچاقی پر لڑکی ، بیروزگاری سے تنگ شہری کی خود کشی ۔ جہانیاں، اڈا پل 14 سے نامہ نگارکے مطابق جہانیاں کے نواحی گاؤں چک کھیارہ 101دس آر کے رہائشی پچاس سالہ محنت کش محمد حنیف نے پسٹل تیس بور سے سر میں گولی مار لی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال جہانیاں پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ جہانیاں نے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔میلسی سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق موضع رتھ سعی کی رہائشی 20 سالہ ثناء نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر گھر میں موجود زہریلی سپرے پی لی جس سے اس کی حالت خراب ہو گئی جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی لایا گیا جہاں علاج کے دوران لڑکی دم توڑ گئی والدین نے قانونی کاروائی کرانے سے انکار کر دیا۔
گھریلو ناچاقی پر لڑکی ، بیروزگاری سے تنگ شہری کی خود کشی
Oct 10, 2021