شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)آل پاکستان پاسٹرز الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر قیصر شہزاد نے کہا ہے کہ بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں ملوث افرادکسی رعایت کے مستحق نہیں حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے موثراقدامات اٹھائے اور مجرموں کو جلد سخت سے سخت سزا دے بچے پھولوں کی مانند ہوتے ہیں بڑی احتیاط اور ذمہ داری کے ساتھ ان کا خیال رکھنا والدین کی ذمہ داری ہے اگر والدین اپنی زندگی میں کامیابی چاہتے ہیں تو ان کو اپنی اولاد کی صحیح دیکھ بھال اور پرورش کرنا ہوگی۔
بچوں سے زیادتی کے واقعات میں ملوث افراد رعایت کے مستحق نہیں:ڈاکٹر قیصر
Oct 10, 2021