لاہور (کامرس رپورٹر) انجمن تاجران اردو بازار لاہور کی سپریم کونسل کے چیئرمین قمر الزماں بابر نے کہا ہے کہ تاجر برادری معثیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ معاشی استحکام کیلئے حکومت تاجر برادری کو اعتماد میں لیکر پالیسیاں بنائے۔ پاکستان کی ترقی کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ ٹیکسوں کا شفاف اور آسان نظام رائج کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ تاجر برادری سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے کے باوجود بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔ توانائی بحران کا حل ملکی معیشت کی پائیداری کیلئے ناگزیر ہے۔ بجلی اور گیس مہنگی ہونے سے صنعتی سرگرمیاں متاثر اور عوام کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے طویل المدت پالسیاں بنائے۔
تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے: قمر الزماں بابر
Oct 10, 2021