دہشتگردی کیخلاف پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں: ہاشم علی شاہ زنجانی

لاہور (نیوز رپورٹر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں سب سے زیادہ ہیں۔ دنیا ان قربانیوں کا اعتراف کرے۔ پاکستان نے جان و مال کی قربانی دیکر دنیا کو دہشت گردی کے عذاب سے محوفظ رکھا۔ پاک فوج پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک لازوال داستان رقم کی ہے۔ اگر ہم دہشت گردی کیخلاف سیسہ پلائی دیوار نہ بنتے تو دنیا کا امن خطرے میں ہی رہتا۔ پاکستان نے ہزاروں قیمتی جانوں اور اربوں ڈالر کا نقصان برداشت کر کے دنیا کو امن کا تحفہ دیا۔ بھارت نے پاکستان کیخلاف سازشوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ڈس انفو سے پاکستان کے خلاف ہونے والی سائبر سازش پوری دنیا کے سامنے آ چکی ہے۔ عالمی ادارے بھارت پر سخت معاشی پابندیاں لگائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...