شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) نیو سول لائنز ویلفیئر سوسائٹی کے صدر حاجی رانا نصیر احمد خاں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے ضمیر کو بار بار جھنجھوڑا ہے جس کی ان سے پوری قوم توقع کررہی تھی، مغرب میں اگر جانوروں کو بھی ایک جگہ بند کر دیا جائے تو تمام مغربی ممالک سیخ پا ہو جاتے ہیں مودی سرکار نے جیتے جاگتے 90 لاکھ کشمیریوں کو کرفیو لگا کر بند کر رکھا ہے مگر مغرب کے کان پر جوں تک نہیں رینگی، اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز بننے پر مقبوضہ وادی میں عمران خان کے نعرے گونج رہے ہیں۔